Qari Arshad ali Hafiz and qari nisf aalim
No reviews yet

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا نام محمد ارشد علی ہے اور میں سیوان بہار سے تعلق رکھتا ہوں میری تعلیم حافظ عالم قاری ہے اور میرا 15 سال پڑھانے کا
تجربہ ہے
واضح رہے کہ اتنا علم کا سیکھنا ہر مؤمن کے ذمہ فرضِ عین ہے کہ جس سے اسے اللہ کی پہچان ہو، اسی طرح اتنا علم سیکھنا ہر مؤمن کے ذمہ فرضِ عین ہے جو اس کو حرام حلال کی تمیز کرادے،اوریہ علم حاصل کرنابھی ضروری ہے جس سے اُسے پاکی ناپاکی کا ادراک ہوجائے۔ اسی طرح وہ شخص جس شعبہ میں کام کررہا ہے یا جس شعبہ کا آدمی ہے، اُس شعبہ سے متعلق اُسے ضروری اسلامی تعلیمات کا علم ہو۔ اسی طرح تمام فرائض اور ضروریاتِ زندگی سے متعلق ضروری مسائل سے آشنا ہو۔ نیز نماز ، روزہ ، زکوٰۃ ، حج وغیرہ جیسے دین کے بنیادی اعمال کی معلومات اور ان سے متعلق ضروری مسائل کا علم ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کی درست خوانی کا اہتمام کرتا رہے اور کم از کم اس حد تک قرآنِ کریم کی سورتیں یاد کرلے جس سے نماز صحیح ہوسکے۔

مزید برآں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ سے تعلق قائم ہو اورصبح و شام کی مسنون دعاؤں کو سیکھنے کا اہتمام ہو۔ آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی مبارک سنتوں کے بارے میں معلومات ہوں اور ان کو اپنانے کی کوشش اور اہتمام جاری رہے۔

اور یہ تمام چیزیں ایک عام مسلمان کے لیے اُسی وقت آسان اور ممکن ہوسکتی ہیں جب اس کا اُٹھنا بیٹھنا علماء اور نیک لوگوں کے ساتھ ہوگا اور مقامی مسجد کے امام صاحب کے ساتھ اس کا تعلق ہوگا، جن سے وہ موقع بہ موقع مسائل کی معلومات لیتا رہے گا اور دین کی بنیادی باتوں کے متعلق علم حاصل کرتا رہے گا۔

Subjects

  • Quran & Arabic Beginner-Expert


Experience

  • Hafiz and qari (Jan, 2017Jan, 2022) at Madarsa jamia shamshiya tegiya

Education

  • Higher Secondary (Jan, 2013Aug, 2016) from Jami tur raza Bareilly sharif up

Fee details

    5001,000/hour (US$5.8511.70/hour)


Reviews

No reviews yet. Be the first one to review this tutor.